اداکار شان

2020فلم انڈسٹر ی کی بحالی کے حوالے سے اہم ہے‘ اداکار شان

لاہور(عکس آن لائن)معروف اداکار شان نے 2020کو فلم انڈسٹر ی کی بحالی کے حوالے سے اہم قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں شان نے رواں سال پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2020فلم انڈسٹر ی کی بحالی کے حوالے سے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس پاکستانی سینما اپنے سنہری دور کی یاد دلائے گا۔2018اور 2019کے درمیان بننے والی فلموں نے آہستہ آہستہ فلم بینوں کے ذہنوں اور دلوں میں اپنی جگہ بنانے کے علاوہ فلمی نقادوں سے بھی داد وصول کی ہے۔توقع ہے کہ اس سال نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلمیں شائقین کو پسند آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں