کھاد

2019ء کے دوران یوریا کھاد کی پیداوار میں دس فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) سال 2019ء کے دوران یوریا کھاد کی پیداوار میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔کھاد کی پیداوار 6.17ملین ٹن رہی ہے ۔ نیشنل فرٹیلائیزر ڈویلپمنٹ سینٹر (این ایف ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق سال 2018ء کے دوران یوریا کھاد کی ملکی پیداوار 5.6ملین ٹن رہی تھی ، اسطرح سال 2018ء کے مقابلہ میں سال2019ء میں یوریا کھاد کی پیداوار میں 0.57ملین ٹن یعنی 10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے یوریا کھاد بنانے والے بند کارخانوں کو چلانے کیلئے رعایتی نرخوں پر آر ایل این جی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ کاشتکاروں کی سہولیات میں اضافہ کیا جا سکے ۔ حکومت کے اس فیصلہ کے نتیجہ میں گذشتہ سال 2019ء کے دوران یوریا کھاد کے کارخانوں کو گیس بہتر فراہمی سے یوریا کھاد کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں