لاہور(عکس آن لائن)ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں2019 کے دوران پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین باولررہے ۔انہوں نے13میچوںمیں107.1اووروں میں22.88کی اوسط سے27وکٹیں لیں۔ٕٕ
دوسرے نمبرپرمحمدعامر نے15میچوںمیں121اووروں میں25.65کی اوسط سے23وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرشاداب خان نے14میچوںمیں121.5اووروں میں41.11کی اوسط سے17وکٹیں لیں۔چوتھے نمبرپرعثمان شنواری نے8میچوںمیں69اووروں میں22.37کی اوسط سے16وکٹیں لیں۔پانچویں نمبرپروہاب ریاض نے10میچوںمیں85.4اووروں میں39.07کی اوسط سے13وکٹیں لیں۔