مونگ کی فصل

20 سے 25 فیصد تک پروٹین کی حامل مونگ کی فصل خریف کی کاشت وسط جون سے قبل مکمل کرکے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے،ماہرین زراعت

فیصل آباد(عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے کہا کہ مونگ کی فصل خریف کی کاشت وسط جون سے قبل مکمل کرکے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے لہذا کاشتکار بروقت مونگ کی فصل خریف کی کاشت یقینی بنائیں۔انہوں نے بتایاکہ دال مونگ کا شمار موسم خریف کی اہم فصلات میں ہوتاہے جس میں 20 سے 25 فیصد تک پروٹین ہوتی ہے جو انسانی غذاکے ساتھ ساتھ اس کے جسم کا اہم جزو بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مونگ کے پودوں کی جڑوں میں پائے جانیوالے جراثیم منکے بناکر ہواسے نائٹروجن حاصل کرتے ہیں اور پودوں کو خوراک کی فراہمی کا باعث بھی بنتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ پودے کی جڑیں گلنے سڑنے کے بعد زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار آبپاش علاقوں میں ریتلی میرازمین پر مونگ کی فصل کاشت کرکے بہتر مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مونگ کو تر وتر حالت میں ڈرل کے ساتھ ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں جبکہ بارش والے علاقوں میں پٹڑیوں پر کاشت کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں