کراچی (عکس آن لائن)نامور اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ 20 سال کی عمر میں جب انہیں ڈپریشن تھا تو انہیں لگتا تھا کہ کسی نے ان پر جادو کردیا ہے یہاں تک کہ انہوں نے خودکشی کرنے کا بھی سوچا تھا۔اپنے ایک انٹرویو میںانہوں نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے اہم واقعات اور خواتین کی خودمختاری کی اہمیت کے حوالے سے بات کی ۔یشما گل نے ذہنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں عمر سے زیادہ ذمہ داریاں ڈال دی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے دماغی صحت پر بوجھ پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب مجھے ڈپریشن تھا ان دنوں میں اس حوالے سے انٹرنیٹ پر ریسرچ کرتی تھی، اس وقت مجھے لگتا تھا کہ شاید مجھ پر کسی نے جادو کردیا ہے، نظر ہے یا مجھ پر جن آگیا ہے، میں نے علاج کے لیے ہر نسخہ آزمایا۔یشما گل نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہاں تک کہ میں نے ڈپریشن پر اپنا روحانی علاج کرنے کی بھی کوشش کی لیکن آخر میں ڈاکٹر کی دی ہوئی ادویات کا ہی استعمال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے انٹرنیٹ کی ریسرچ میں دیکھا کہ نظر کے اثرات اور ڈپریشن کے اثرات میں بہت زیادہ مّماثلت پائی جاتی ہے۔
یشما گل کا کہنا تھا کہ نظر کے اثرات میں انسان بے امیدی اور ڈپریشن اور خودکشی کرنے کا سوچتا ہے، میری زندگی میں بھی ایسا وقت آیا تھا جب میں نے خودکشی کرنے کا سوچا تھا لیکن میرا ایمان پختہ تھا جس کی وجہ سے میں ڈپریشن سے خود کو نکالنے میں کامیاب رہی۔یشما گل نے بتایا کہ میرے بارے میں افواہیں پھیلائی گئیں کہ میں پہلے مسلمان نہیں تھی بلکہ میں عیسائی تھی کیونکہ میرے نام کے ساتھ ‘گل’ آتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب میں ڈپریشن سے گزر رہی تھی تو میں بہت نا امید ہوچکی تھی اور ایک وقت ایسا تھا کہ میرا ایمان کمزور ہوگیا تھا لیکن اس سے قبل مجھے بس یہ معلوم تھا کہ میں مسلمان ہوں اور ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئی ہوں تو مجھے نماز بھی پڑھنی ہے، لیکن تب مجھے پتہ نہیں ہوتا تھا کہ میں پڑھ کیا رہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پیدائشی مجھے مذہب کے حوالے رہنمانی دی گئی تھی لیکن میں نے اپنے مذہب کو پڑھا نہیں تھا لیکن ڈپریشن سے گزرنے کے بعد میں نے مذہب کو سمجھنے اور پڑھنے کی کوشش کی، جس سے میرا یقین مزید مضبوط ہوا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری امی مجھے بولتی ہیں کہ میں 29 برس کی ہوگئی ہوں میں نے شادی نہیں کی، اپنی انڈسٹری سے ہی کوئی لڑکا ڈھونڈ لوں۔یشما گل کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سوچتی ہوں کہ وہ کون لوگ ہیں جو انڈسٹری میں ایک دوسرے کو پسند کرلیتے ہیں کیونکہ پسینہ، گرمی اور بدبو جیسیحالات میں اداکار شوٹ کررہے ہوتیہیں، مجھے ایسے میں کوئی پسند نہیں آسکتا۔