اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی کابینہ کی سفارش پر 190ملین پاﺅنڈکرپشن کیس سے منسلک 8افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیب کی سفارش پر نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکالنے کی منظوری دی جس کے بعد 190ملین پاﺅنڈ کیس سے منسلک 8افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔ذرائع کے مطابق جن افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ان میں سابق سیکرٹری ٹو وزیراعظم اعظم خان، راجہ منظورکیانی اور عارف رحیم شامل ہیں۔ان کے علاوہ نوید اکبر، سکندر حیات ، نثار محمد، غلام حیدر اورعارف نذیر بٹ کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں۔ ان افراد کے نام 190ملین پاﺅنڈکیس سے منسلک ہونے پر ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ 190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی ہلیہ بشری بی بی کے نام ای سی ایل میں شامل رہیں گے جب کہ فرح گوگی اورذلفی بخاری کے نام بھی ای سی ایل میں رہیں گے۔