راولپنڈی (عکس آن لائن)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت میں مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی وکلا چوہدری ظہیر عباس، خالد یوسف چوہدری کے علاوہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا اور دوسرے کا بیان جاری رہا جبکہ وکلا صفائی نے مزید تین گواہان پر جرح مکمل کرلی۔کیس میں اب تک 12 گواہان کے بیانات قلمبند اور 9 ہر جرح مکمل ہو چکی ہے۔
عدالت میں بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ اور ٹسٹوں کے لیے درخواست دائر کی گئی۔احتساب عدالت نے مزید سماعت 17 اپریل تک کے لیے ملتوی کردی۔