اسلام آباد (عکس آن لائن)190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 15 فروری تک ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر چھٹی پر ہیں جس کے بعد عدالتی عملہ اڈیالہ جیل میں تاریخ ڈال کر واپس روانہ ہوا۔
اس سے قبل یکم فروری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی تھی۔
جمعرات کو سماعت کے موقع پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جانی تھی تاہم فاضل جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی تھی۔