نیر حسین بخاری

15نومبر شہدا اور غازیوں کی سرزمین کے باسی شہدا ء کی وارث جماعت پی پی پی کے حق میں ووٹ ڈالیں گے، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 15نومبر شہدا اور غازیوں کی سرزمین کے باسی شہدا کی وارث جماعت پی پی پی کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیرمین زوالفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان کے عوام پر مسلط جبر کے نظام کا خاتمہ کیا ۔

انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں چیرمین بلاول بھٹو کے جئے بھٹو کی گونج سے اسلام آباد کے سرکاری ایوانوں میں لرزہ طاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ روٹی روزگار رہائش چھیننے والوں کو منہ چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ عوام ملازمتوں اور گھروں کے جھوٹے وعدے کرنے والوں کے جعلی سرکاری اعلانات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ باشعور ووٹرز اخلاقیات سے عاری انتشاری اور بدزبانی و بدکرداری کے عادی ٹولہ کو شکست دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے گلگت سکرودو کے انتخابی مہم کے آخری مرکزی جلسے حکمرانوں کے خلاف ریفرینڈم ثابت ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں