وزیراطلاعات

13 مئی 2023 کو، پی ٹی وی فلم انسٹی ٹیوٹ کے آغاز وزارت اطلاعات کی تاریخ اہم سنگ میل ہے ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (عکس آ ن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 13 مئی 2023 کو، پی ٹی وی فلم انسٹی ٹیوٹ کے آغاز وزارت اطلاعات کی تاریخ اہم سنگ میل ہے ۔ اپنے بیان میں 13 مئی 2023 کو، پی ٹی وی فلم انسٹی ٹیوٹ کے آغاز اور انفارمیشن سروسز اکیڈمی، پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان اکیڈمی کو پہلی فلم پالیسی کے حصے کے طور پر ضم کرنے کا اعلان کیا تھا جو وزارت اطلاعات کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوںنے کہاکہ نئی مربوط اکیڈمی کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے انہوںنے کہاکہ آئی ایس اے، پی ٹی وی اور ریڈیو آئی ایس اے کا انضمام میڈیا، براڈکاسٹنگ، فلمز، اداکاری، ٹریننگ اور صلاحیت سازی کے لیے عالمی معیار کے سینٹر آف ایکسی لینس کا آغاز کرنا میرے مقصد کے عکاسی کرتا ہے جو پاکستان بھر میں خاص طور پر نوجوانوں کے لیے قابل رسائی ہے۔ . یہ اقدام میرے دل کے بہت قریب ہے۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں میڈیا آلات اور سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے اکیڈمیوں کے مطالعاتی پروگراموں کے ساتھ عملی تربیت کو شامل کیا گیاانہوںنے کہاکہ اکیڈمی نہ صرف وزارت اطلاعات، پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے نئے اور موجودہ ملازمین کیلئے اوپن رہے گی بلکہ پاکستان بھر کے طلباء اور نوجوان اکیڈمی کے سمر اسکول سمیت کورسز میں داخلہ لے سکیں گے۔

انہوںنے کہاکہ میں وزارت اطلاعات، پی ٹی وی اکیڈمی، ایم ڈی پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی ٹیموں کو مبارکباد اور شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے پی ٹی وی فلم انسٹی ٹیوٹ کے آغاز کو حقیقت بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔ میں ونیزہ احمد کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں، انہوں نے اس انضمام کو عملی جامہ پہنانے اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے مختصر وقت میں مطالعاتی پروگرام شروع کرنے کے لیے کی انتھک محنت کی۔ الحمدللہ

اپنا تبصرہ بھیجیں