اسلام آباد( عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ 13سال سے سندھ میں اندھیراہی اندھیراہے،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈروں کوبات نہیں کرنے دی گئی،3روزقبل جمہوریت کاقتل ہوا،ہم جمہوریت کے قاتلوں کومعاف نہیں کریں گے۔
اتوارکو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک بھی اپوزیشن رکن پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کاممبرنہیں،پی اے سی میں اپوزیشن کی نمائندگی نہ ہوناجمہوریت کاقتل ہے،سندھ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی اپوزیشن کی نمائندگی نہیں،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈروں کوبات نہیں کرنے دی گئی،
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈروں کوبات نہیں کرنے دی گئی،13سال سے سندھ میں اندھیراہی اندھیراہے، بجٹ اس وزیراعلی نے پیش کیاجس پرکرپشن کے الزامات ہیں،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ3روزقبل جمہوریت کاقتل ہوا،ہم جمہوریت کے قاتلوں کومعاف نہیں کریں گے۔