جھڑپیں

12جنوری رات 12 بجے سے لیبیا میں جھڑپیں بند کر دی جائیں، ترک اور روسی صدور

استنبول (عکس آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے لیبیا میں تمام فریقین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 12 جنوری رات 12 بجے سے جھڑپوں کو بند کر دیں۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق استنبول میں ہونے والی ترک سٹریم قدرتی گیس پائپ لائن کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پائپ لائن عوام کے مشترکہ مفادات کی خدمت کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل کے حل میں بھی کردار ادا کرے گی۔

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے اور عراق پر اس کے منفی اثرات پر اندیشوں کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی سے منسلک القدس فورسز کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کو نشانہ بنانے والے 3 جنوری کے امریکی فضائی آپریشن نے علاقائی سلامتی اور استحکام پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔مشترکہ بیان میں شام کے حوالے سے ملک کی خودمختاری، آزادی، سیاسی اتحاد اور زمینی سالمیت کے تحفظ کا اعادہ کیا گیا ہے۔دونوں رہنماوں نے لیبیا مرحلے سے متعلق اپیل میں کہا ہے کہ ” ہم نے ،موجودہ نزاعی شرائط کے تحت اور سلامتی کونسل کے فیصلوں کی رْو سے، قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس دائرہ کار میں ہم تمام فریقین سے اپیل کرتے ہیں کی 12 جنوری کی رات 12 بجے سے جھڑپوں کو بند کر دیا جائے، فیلڈ میں استحکام کو یقینی بنانے کے لئے اور طرابلس اور دیگر شہروں میں روزمّرہ زندگی کے معمول پر آنے کے لئے ضروری حفاظتی اقدامات کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے۔ علاوہ ازیں لیبیا میں عوامی مسائل کے خاتمے اور ملک میں امن و خوشحالی کی تاسیس کے لئے فوری طور پر مذاکرات کی میز پر آیا جائے۔مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ بلا تفریق لیبیا کے تمام عوام کے مفادات پر مبنی جامع قومی ڈائیلاگ کے دائرہ کار میں لیبیا کے عوام اپنے مستقبل کے بارے میں آزادانہ شکل میں فیصلہ کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں