تہران (عکس آن لائن)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے کم متاثرہ مشرق وسطیٰ کے ملک میں ’کم خدشات‘ کا شکار شعبوں کی معاشی سرگرمیاں کی 11 اپریل سے بحال ہوجائیں گی۔ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹی وی پر نشر ہونے والے خطاب میں کہا کہ وزارت صحت کی نگرانی میں تمام کم خدشات کا شکار شعبوں کی معاشی سرگرمیاں ہفتے کے روز سے بحال ہوجائیں گی جبکہ یہ سرگرمیاں تہران میں 18 اپریل سے بحال ہوں گی۔
ایرانی حکومت کے تقریباً دو تہائی ملازمین ہفتے کے روز سے دفتر کے باہر سے کام کریں گے اور یہ فیصلہ ملک کے محکمہ صحت کی جانب سے گھروں پر رہنے کی تجویز کے خلاف نہیں۔حسن روحانی نے کم خدشات کا شکار شعبوں کی سرگرمیوں کے بارے میں مزید وضاحت نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ زیادہ خدشات والی سرگرمیاں‘ جیسے اسکول، یونیورسٹیاں اور متعدد سماجی و ثقافتی، کھیلوں اور مذہبی تقریبات 18 اپریل تک بند رہیں گی۔