نیٹو

100 جنگی طیارے، 120 بحری جہاز روس سے دفاع کیلئے تیار ہیں، نیٹو

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا، یورپی یونین، برطانیہ، اقوام متحدہ اور نیٹو نے یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے روس پر مزید سخت پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ یورپی یونین نے کہا کہ یورپی یونین روسی جارحیت کا سخت ترین پابندیوں سے جواب دے گی، روس کو عالمی تنہائی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔روس اور یوکرین کے معاملے پر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا سربراہی اجلاس(آج) جمعہ کو ہوگا،

فوجی اتحاد نے روس سے کارروائی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ روس طاقت کی مدد سے تاریخ تبدیل کرنا چاہتا ہے، یوکرین سے اس کی آزادی اور خود مختاری چھین رہا ہے۔خیال رہے کہ نیٹو اور امریکا واضح کرچکے ہیں کہ وہ افواج کو یوکرین نہیں بھیجیں گے، ترکی نے بھی روس کے فوجی آپریشن کو مسترد کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں