لاہور(عکس آن لائن) سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے ،
کہ 10کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا تشویش کی بات ہے۔
اپنے ایک بیان میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بورڈ نے 10کھلاڑیوں کو گھر بھیج دیا،
ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا، کھلاڑیوں کی قوت مدافعت عموما خاصی مضبوط ہوتی ہے۔
باقاعدگی سے ورزش کرنے سے دیگر بیماریاں بھی کم لگتی ہیں۔
سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو خود اس سارے معاملے کو دیکھنا چاہئے تھا۔
کھلاڑیوں کی خوراک،دیکھ بھال بورڈ کو اپنے ہاتھ میں رکھنی چاہئے تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کانجی لیبارٹری سے منفی ٹیسٹ آنے کےبعد کنفیوژن ہوئی۔
سینئر آل رانڈر کو اپنی رپورٹ سوشل میڈیا پرشیئرنہیں کرنی چاہئے تھی،
انہیں سب سے پہلے بورڈ سے رابطہ کرنا چاہئے تھا، ان کے اقدام کے بعد بہت سے لوگوں نے سوال اٹھایا۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ شوکت خانم سے کرائے۔
بھارت نے اس معاملے کو بہت ہوا دی، مینجمنٹ اور کھلاڑیوں میں رابطے کا فقدان نظر آیا۔
سابق لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو میڈیکل اسٹاف کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
کھلاڑی احتیاطی تدابیر پوچھنے کیلئے میڈیکل اسٹاف کو فون کرتے رہے،
فون رسیو نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے انگلینڈ جانے والے کرکٹرز کو پریکٹس کا موقع ملے گا،
بعد میں جانے والے کرکٹرز کو انگلینڈ میں پریکٹس کا موقع نہیں مل سکے گا۔