سینیٹر شبلی فراز

یہ نہ آر ہوئے نہ پار یہ صرف خوار ہوئے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعا ت ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ نہ آر ہوئے نہ پار یہ صرف خوار ہوئے،گوجرانولہ جلسے میں پاک افواج کے خلاف زہر اگلا گیا، کراچی جلسے میں مزارِ قائد کی بے حرمتی کی گئی،کوئٹہ جلسے میں پاکستان توڑنے کا پیغام دیا گیا ،لاہور جلسے میں لاہوریوں کو غدار بولا گیا۔

پیر کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یہ نہ آر ہوئے نہ پار یہ صرف خوار ہوئے ،لاہور کا جلسہ ایک فلاپ شو تھا۔ انہوںنے کہاکہ عوام نے انہیں انکے بیانیے سمیت مسترد کردیا۔انہوںنے کہاکہ لاہور اور پنجاب کے شہریوں کی عدم شرکت کی وجہ سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے چہروں پر ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں جن کی سمتیں مختلف ہوں انکی منزل ایک نہیں ہو سکتی۔انہوںنے کہاکہ گوجرانولہ جلسے میں پاک افواج کے خلاف زہر اگلا گیا، کراچی جلسے میں مزارِ قائد کی بے حرمتی کی گئی،کوئٹہ جلسے میں پاکستان توڑنے کا پیغام دیا گیا جبکہ لاہور جلسے میں لاہوریوں کو غدار بولا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں