کراچی (عکس آن لائن) پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت کے حامل اداکار عمران عباس نے لیجنڈری اداکارہ لتا منگیشکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔عمران عباس نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں اداکار فلم’چوری چوری’کا مشہور گانا ‘یہ رات بھیگی بھیگی’ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’پیش ہے فلم(چوری چوری) سے ایک گانا جوکہ لتا منگیشکر اور منا ڈے نے گایا تھا’۔1956 کی فلم’چوری چوری’ کا یہ گانا گلوکارہ کے مقبول ترین گانوں میں شامل ہے۔