تل ابیب (عکس آن لائن )اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائر لاپیڈ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی اور ملاقات کے بعد کہا ہے کہ یہ حکومت ملک کی قیادت کرنے کی اہل نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ملاقات کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ میں نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے لیے گیا تو میں پریشان تھا۔ میں نے ملاقات کی ختم کی تو اب میں مزید پریشان ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے نیتن یاہو سے کہا تھا کہ اسرائیل کی ریاست کو ایک کل وقتی سیکورٹی وزیر کی ضرورت ہے۔
وہ یہ اعلان بھی کریں وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو ہمیشہ کے لیے برطرف کر دے گا۔ یہ تسلیم بھی کریں کہ ان کی حکومت پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا اور ایک ایسی حکومت بنائیں جو صورت حال سے نمٹنے کے لیے چھوٹا اور موثر سیکیورٹی فورم قائم کردے۔قومی سلامتی کے وزیر بن گویر کے متعلق بات کرتے ہوئے لاپیڈ نے کہا کہ نیتن یاہو کو حرم قدسی سے متعلق تمام اختیارات قومی سلامتی کے وزیر بن گویر کے ہاتھ سے چھین لینے چاہئیں۔ رمضان کے دوران حرم قدسی دنیا کا سب سے زیادہ دھماکہ خیز مقام ہوتا ہے۔ اسے کسی ٹک ٹاک جوکر کے ذریعے نہیں چلایا جا سکتا جس نے پولیس اور فورسز کا اعتماد بھی کھو دیا ہو۔