بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ سے یومیہ پریس کانفرنس میں سوئٹزرلینڈ کی میزبانی میں یوکرین امن سمٹ میں چین کی عدم شرکت سے متعلق پوچھا گیا۔پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ چین کا ماننا ہے کہ بحران کے پرامن حل کے لیے سازگار تمام کوششوں کی حمایت کی جانی چاہیے۔
چین نے شروع سے ہی سوئٹزرلینڈ کی جانب سے یوکرین امن سمٹ کی میزبانی کو بہت اہمیت دی ہے اور اس سلسلے میں سوئٹزرلینڈ اور یوکرین سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ چین نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ امن کانفرنس کے تین اہم عناصر ہونے چاہئیں جن میں روس اور یوکرین کا اسے تسلیم کرنا، تمام فریقوں کی مساوی شرکت، اور تمام امن منصوبوں پر منصفانہ تبادلہ خیال ، شامل ہیں۔
امن سمٹ کے حوالے سے چین کا موقف منصفانہ اور واضح ہے اور اس کا مقصد کسی فریق کو نشانہ بنانا نہیں ہے اور چین یقیناً سمٹ کے خلاف بھی نہیں ہے۔ چین کی اجلاس میں شرکت یا عدم شرکت مکمل طور پر اس کے اپنے فیصلے پر منحصر ہے اور امید ہے کہ تمام متعلقہ فریق چین کے موقف کو سمجھ سکتے ہیں۔