لاہور(عکس آن لائن) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم فلسطینی طلبا کو ماسٹر اور پی ایچ ڈی لیول پرمفت تعلیم دینے کا اعلان کردیا ہے. یونیورسٹی نے موجودہ صورتحال میں فلسطینی طلبا کو ہر ممکن تعاون کی بھی پیشکش کی ہے. وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے فلسطینی طلبا کے اعزاز میں ظہرانہ دیا.
جس مین یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم فلسطینی طلبا کے علاوہ رجسٹرار محمد آصف،سینئر وارڈن ڈاکٹر محمد مشتاق اورچیئرپرسن کیمیکل انجینئرنگ ڈاکٹر صائمہ بھی شریک تھے۔وائس چانسلر نے طلبا سے غزہ کی صورت حال اور وہاں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر منصور سرور نے فلسطینی طلبا اور عوام سے مکمل اظہارِ یکجہتی کیا۔طلبا نے یونیورسٹی کیجانب سے تعاون کی پیشکش پر شکریہ ادا کیا ۔