یو ای ٹی

یو ای ٹی نے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انٹری ٹیسٹ کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان کردیا

لاہور(عکس آن لائن) یو ای ٹی نے بی ایس سی انجینئرنگ اینڈ بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں داخلے کے

لئے انٹری ٹیسٹ کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔ انٹری ٹیسٹ میں پہلے سے رجسٹرڈ طلبہ و طالبات شامل ہوسکتے ہیں ۔

انڈر گریجوائٹ پروگرامز کیلئے فرضی ٹیسٹ 27 اور 28 جولائی کو ہوں گے.

جبکہ انٹری ٹیسٹ 3 سے 6 اگست کے دوران ہوں گے ۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں شرکت

کیلئے طلبہ وطالبات کے کارڈز اپ ڈیٹ کردئیے گئے ہیں ۔ ٹیسٹ میں شامل طلبا یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے

کارڈ ڈاون لوڈ کرکے پرنٹ کر سکتے ہیں۔ واضح رہے .

کہ کووڈ 19 اور لاک ڈاون کے باعث انٹری ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل کی گئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں