لاہور (عکس آن لائن) یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے تحت بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی پروگرامزمیں پنجاب بھر سے داخلوں کے لئے منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ(ای کیٹ)کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔اب طلباء حبیب بینک کی نامزد شاخوں سے 1500 روپے کی ادائیگی پر ٹوکن 7جولائی تک خرید سکتے ہیں جبکہ آن لائن رجسٹریشن فیس ادا کرنے یا ٹوکن نمبر حاصل کرنے کی آخری تاریخ بھی7جولائی ہے۔
پاکستان کے تمام طلباء جن کا انٹرمیڈیٹ کا امتحان ہو چکا ہے یا ابھی ہونا ہے ای کیٹ امتحان دے سکتے ہیں۔یاد رہے یو ای ٹی کے انٹری ٹیسٹ میں شرکت نا کرنے والے امیدوارکسی بھی سرکاری انجینئرنگ ادارے کے انڈرگریجوایٹ پروگرام میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔