یو ای ٹی لاہور

یو ای ٹی لاہور میں ریسیپروکل کی بنیاد پر داخلے جاری

لاہور (عکس آن لائن) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈر امیدواروں سے دیگر صوبوں میں بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلے کے لیے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔ صوبہ پنجاب کی یہ نشستیں دیگر صوبوں کی یونیورسٹیوں میں سیشن 2023 میں داخلہ کے لیے باہمی تبادلہ کی بنیادوں پر مختص کی گئی ہیں۔یاد رہے امیدوران کو بی ایس سی میں داخلے کے لیے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، لاہور کے زیر اہتمام مشترکہ داخلہ ٹیسٹ 2023دیا ہونالازمی ہے۔جوکہ 13سے 17مارچ 2023ء تک منعقد کیا گیاتھا۔

امیدوران کاانٹرمیڈیٹ میں کم سے کم 60 فیصد نمبر اور 50 فیصدweighted aggregate (70فیصد انٹرمیڈیٹ اور 30فیصد انٹری ٹیسٹ) حاصل کرنا ضروری ہے۔ حافظ قرآن کا امیدواران کا ٹیسٹ بروز جمعرات 5 اکتوبر 2023 کو صبح 9:30 بجے ہوگا۔ وہ تمام امیدوار جو پہلے ہی 3 مئی 2023 کو ہونے والے حافظ قرآن کے امتحان میں شامل ہو چکے ہیں، ان کی دوبارہ ٹیسٹ میں شرکت ضروری نہیں ہے۔

درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 3اکتوبر 2023ہے۔ درخواست کی پروسیسنگ اورپریفرنس فیس 2ہزار روپے فی یونیورسٹی حبیب بینک لمیٹڈ، انجینئرنگ یونیورسٹی برانچ میں درخواست کے ساتھ دستیاب بینک چالان کے ذریعے جمع کرائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں