یو ای ٹی لاہور

یو ای ٹی لاہور،یو ایس ایڈ کے ایچ ای ایس ایس اے کا جائزہ ،منصوبہ بندی اجلاس

لاہور (عکس آن لائن) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں یو ایس ایڈ کے ہائیر ایجوکیشن سٹرینگتھنگ ایکویٹی(ایچ ای ایس ایس اے)کا جائزہ اور منصوبہ بندی اجلاس منعقد ہوا ۔ یو ایس ایڈ کے ایچ ای ایس ایس منصوبے کے چیف ڈاکٹر اسلم چوہدری (یونیورسٹی آف اوتھ)، ڈپٹی چیف ڈاکٹر عائشہ رزاق (مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی) نے یو ای ٹی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ایچ ای ایس ایس اے کی دوسال کارکردگی کا جائزہ لیا اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ منصوبے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں زیر بحث آئے ۔ جس میں ایچ ای ایس ایس اے کے فوکل پرسنز اور یو ای ٹی کی اسٹریجیک پلاننگ ٹیم بھی شریک ہوئی۔قیادت، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں مستقبل کے منصوبوں اور طلبہ کی معاونت جیسے کہ طلبہ کے کیریئر کی رہنمائی، فلاحی مشاورت، قیادت کی تربیت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اسے حتمی شکل دی گئی۔

پروفیسر ڈاکٹر اسلم چوہدری نے ایچ ای ایس ایس پروگرام کے مرکزی پارٹنر کے طور پر یو ای ٹی کے فعال کردار کو سراہا جبکہ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان نے ایچ ای ایس ایس کی انتظامیہ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ وہ فیکلٹی کی بہتری اور خاص طور پر طلبا کے کیمپس میں سیکھنے کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ان کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں