یو این سیکر ٹری جنرل

یو این سیکر ٹری جنرل کی جانب سے سلامتی کونسل میں ترقی پر مبنی بحث کی میزبانی پر چین کا شکریہ

اقوام متحدہ (عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے “مشترکہ ترقی سے پائیدار امن کا فروغ” کے موضوع پر سلامتی کونسل میں ایک کھلی بحث کی میزبانی کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ترقی امید کا راستہ ہے۔

سیکرٹری جنرل نےکہاکہ “جامع اور پائیدار ترقی جو کسی کو پیچھے نہیں چھوڑتی،اس کے بغیر حقیقی امن کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔”یہ پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے اور اس کے 17 پائیدار ترقی کے اہداف کی بازگشت ہے۔

اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے تمام لوگوں کے لئے خوراک کی حفاظت،تعلیم اور مہارت کی ترقی، طبی دیکھ بھال اور سماجی تحفظ پر توجہ دی جانی چاہیے۔اس کے علاوہ، پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے مربوط کارروائی کی جانی چاہیے۔
انتونیو گوئتریس نے پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے سالانہ 500 بلین امریکی ڈالر کے پیکج کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ “ہمیں زیرو سم گیمز کو ترک کرنا چاہیے اور تعاون کا دوبارہ عہد کرنا چاہیے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں