لندن (عکس آن لائن) انگلینڈ کے نامور بین الااقوامی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے کہا ہے،
کہ وہ یو ایس اوپن اور فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں محفوظ ہونے کی صورت میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر فرنچ اوپن ٹینس ستمبر میں شروع ہوا تو وہ اس میں ضرور شرکت کریں گے۔
تین مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن اینڈی مرے نے گزشتہ سات ماہ کے بعد رواں ہفتے انگلینڈ میں ایک نمائش میچ کھیلا ہے۔
اپنے ایک بیان میں اینڈی مرے نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں ،
اور ٹینس کھیل کے دوبارہ شروع ہونے کے انتظار میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گرینڈ سلام میں شرکت میری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اگر ٹورنامنٹ منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھا تو یہ حیران کن ہوگا۔
33 سالہ سابق عالمی نمبر ایک نے توقع ظاہر کی ہے کہ ٹینس معمول پر آنے والی آخری کھیلوں میں سے ایک ہوگی۔
اینڈی مرے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تقریبا چھ ہفتوں پہلے
وہ دو یا تین دن کے لئے تھوڑا بیمار ہوئے تھے تاہم اب وہ بلکل ٹھیک ہیں۔