روس

یوکرین کے میرگوروڈ ہوائی اڈے پر آپریشن سروس بند چکی ہے، روس

ماسکو (عکس آن لائن ) روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے میرگوروڈ ہوائی اڈے میں آپریشن سروسز بند کردی گئیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ مشرقی یوکرین میں روسی افواج کی طرف سے گذشتہ جمعرات کو خارکوف شہر میں ایک فوجی مقام پر کیے گئے میزائل حملے میں 100 سے زائد جنگجو مارے گئے تھے۔وزارت کے ترجمان ایگور کوناشینکو نے ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ خارکوف میں ایک دفاعی ہیڈکوارٹر پر جمعرات 31 مارچ کو اسکندرسسٹم کے ذریعے کی گئی ایک اعلی درستگی کے حملے کے نتیجے میں یہ ثابت ہوا کہ 100 سے زیادہ مغربی ممالک سے (کرائے کے فوجیوں) کو ختم کر دیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ روسی افواج نے شمال مشرقی پولٹاوا صوبے کے میرگوروڈ ہوائی اڈے کو سروس سے باہر کر دیا اور ایندھن کے ٹینکوں اور ہوائی جہاز کے ہتھیاروں کے علاوہ کئی یوکرینی ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے تباہ کر دئیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی افواج نے فضا سے داغے گئے میزائلوں کے ذریعے لوزووایہ اور پاولوگراڈ ریلوے سٹیشنوں، بکتر بند گاڑیوں، گولہ بارود اور ایندھن کے ٹینکوں کو تباہ کر دیا جو ڈون باس میں یوکرائنی افواج کے گروپ کو تقویت دینے کے لیے بھیجے گئے تھے۔انہوں نے عندیہ دیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روسی فضائیہ نے یوکرین کے 28 فوجی مقامات کو نشانہ بنایا جن میں میزائل، توپ خانے اور گولہ بارود کے ڈپو اور یوکرائنی فوج کی جنگی گاڑیوں کے 23 علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ لوہانسک فورسز جن کی علیحدگی کو ماسکو نے تسلیم کیا تھا یوکرائنی فوج کے 57ویں بریگیڈ کی پوزیشنوں پر اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور مشرق اور جنوب سے بوروسکوئے قصبے کا محاصرہ کر رہے ہیں۔مجموعی طور پرروسی دفاع نے 125 طیارے، 88 ہیلی کاپٹر، 381 ڈرونز،1888ٹینک اور دیگر بکتر بند گاڑیاں، 205 راکٹ لانچرز، 793 توپ خانے اور مارٹروں کے علاوہ، 1771 خصوصی فوجی گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں