اقوام متحدہ

یوکرین کے مسئلے پرسفارتکاری واحد راستہ ہے، اقوام متحدہ

نیویارک(عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہاہے کہ یوکرین کے مسئلے پرسفارتکاری واحد راستہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یوکرین اورروسی وزرا خارجہ سے ٹیلی فون پرگفتگومیں کہا کہ یوکرین کے بحران کوحل کرنے کے لئے سفارتکاری واحد ذریعہ ہے۔یوکرین کے معاملہ پرمختلف ممالک کے درمیان جاری کشیدگی پرشدید تشویش ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ کشیدگی میں کمی کے لئے جاری سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔سفارت کاری ہی مسئلہ حل کروا سکتی ہے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔یوکرین پرروس کے ممکنہ حملے سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ امریکا نے خبردارکیا کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے جبکہ روس نے یوکرین میں کسی بھی فوجی جارحیت کی تردید کی ہے۔روس یوکرین کی سرحد پر ایک لاکھ فوجی تعینات کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں