کیف (عکس آن لائن)یوکرینی صدر ویلادیمیر زیلنسکی غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ بین الاقوامی بریگیڈ کے لیے دنیا بھر لوگ یوکرینی سفارت خانوں کا رخ کریں تاکہ حملہ آوروں اور روسی افواج سیلڑائی میں رضاکاروں کی مدد ہوسکے۔ ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ’ تمام غیر ملکی جو روسی قابضین کے خلاف مزاحمت اور عالمی سلامتی کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں، انہیں یوکرینی قیادت کی جانب سیمدعوں کیا جاتا ہے کہ وہ ہمارے ملک آئیں اور ملک کی دفاعی فورسز کا حصہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ ‘غیر ملکیوں کی جانب سے یوکرینی سرزمین کے دفاع کے لیے بین الاقوامی بریگیڈ ایک علیحدہ یونٹ تشکیل دیا جارہا ہے، یہ آپ کی طرف سے ہماری حمایت کی کلیدی گواہی ہوگی۔
ولا دیمیر زیلنسکی نے اصرار کیا کہ یوکرینی اتنی ہمت رکھتے ہیں کہ روس سے اکیلے مقابلہ کر سکیں، لیکن یہ روس کا صرف یوکرین پر حملہ نہیں بلکہ یہ یورپ کے خلاف جنگ کا آغاز ہے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب میں ولادیمیر زیلنسکی نے غیر ملکیوں سے اپنی ملک کے دفاع میں مدد کا مطالبہ کیا ہے۔یوکرین کی مسلح افواج، روسی افواج کے کثیر الجہتی حملوں کو روکنے کے لیے لڑ رہی ہیں، کیونکہ روس اپنے مغربی حمایت یافتہ پڑوسی کو پسپا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔