کیف (عکس آن لائن) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپنے ہم وطنوں سے روس کی جارحیت کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں نے ایک روسی فوج کے کمانڈر کے جارحانہ بیانات کے جواب میں کہی۔ زیلنسکی نے گزشتہ شب اپنے ایک ویڈیو پیغام میں خبردار کیا کہ روسی فوج کے تازہ ترین بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین پر روسی حملوں کا یہ محض آغاز ہے۔
روسی کمانڈر کے مطابق روس یوکرینی شہر ماریوپول سے اوڈیسا تک، ڈونباس خطے اور جنوبی یوکرین میں مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ماسکو اس کے ذریعے مالدووا کے علیحدگی پسند علاقے ٹرانسنیسٹریا تک زمینی رابطہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔