یوکرینی صدر

یوکرینی صدر اپنے پہلے غیرملکی دورے پر امریکا پہنچ گے،کانگریس سے خطاب متوقع

کیف(عکس آن لائن)یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی امریکا پہنچ گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے صدر وولودومیر زیلنسکی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی وائٹ ہاوس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے۔

یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی کا کانگریس سے خطاب بھی متوقع ہے۔امریکا حکام کے مطابق توقع ہے کہ امریکا یوکرین کے لیے 1.8 ارب ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلان کرے گا۔امریکا حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ متوقع امریکی پیکیج میں پیٹریاٹ میزائل بھی شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں