نیٹو

یوکرائن پر روسی حملہ یورپی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے،نیٹو

برسلز(عکس آن لائن) نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو)نے کہاہے کہ یوکرین پر روس کا حملہ کئی دہائیوں میں یورپی سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیٹو گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں نے مشرقی یورپ میں مزید جنگی طیاروں کی تعیناتی کا اعلان کیا اور کہا کہ روس کی جانب سے جنگی طیاروں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اتحاد کی جنگی صلاحیت مشرقی یورپ میں جاری رہے گی۔

نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ کی طرف سے پڑھے جانے والے بیان میں کہا گیا کہ یوکرین میں روس کی کارروائیوں نے یورپ میں امن کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یوکرین کو کسی بھی کیمیائی حملے سے نمٹنے کے لیے جنگی ساز و سامان اور دیگرآلات فراہم کریں گے۔ ممنوعہ ہتھیاروں کے کسی بھی روسی استعمال کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے 4 نئی فوجی بٹالین کی منظوری کا بھی اعلان کیا جس کے بعد نیٹو کے پاس 8 لڑاکا گروپ ہوگئے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیٹو اتحاد کے ممالک نے دفاع پر اخراجات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے زور دیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی بڑھ رہی ہے اور روس عدم استحکام کا شکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں