تہران (عکس آن لائن)ایرانی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ یوکرائن کے تباہ ہونے والے مسافر بردار طیارے کو دو میزائل لگے تھے۔ اس کریش میں 176 افراد مارے گئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ایرانی شہری ہوابازی کے ادارے کا کہنا تھا کہ ہوائی جہاز کے بلیک باکس کے لیے تکنیکی معاونت کے حوالے سے فرانس اور امریکا نے کوئی جوابات نہیں دئیے۔ اس معاونت کے لیے ایرانی قومی ادارہ پہلے ہی واشنگٹن اور پیرس حکومتوں سے درخواست کر چکا ہے۔
یوکرائنی طیارہ آٹھ جنوری کو تہران کے ہوائی اڈے سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد میزائل لگنے سے تباہ ہو گیا تھا۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے کئی میزائل عراق میں ان فوجی اڈوں پر فائر کیے تھے، جہاں امریکی فوجی متعین ہیں۔