کیف (عکس آن لائن)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک کے محصور مشرق میں روسی افواج کے خلاف لڑائیوں کی قیادت کرنے والے ایک سینئرفوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا تاہم انہوں نے اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سطری حکم نامے میں زیلنسکی نے یوکرین کی مشترکہ افواج کے کمانڈر ایڈورڈ موسکالیوف کو عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کیا۔ وہ اس وقت دون باس کے علاقے میں لڑ رہے تھے۔زیلنسکی نے اپنے روزانہ کے خطاب میں موسکالیوف کا نام لے کر ذکر کیا تھا جب اس نے فوجی کمانڈروں کا حوالہ دیا تھا جن سے اس نے بات کی تھی۔
ماسکالیوف یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے فورا بعد مارچ 2022 سے عہدے پرفائز ہوئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ یوکرین کی حکومت نے گذشتہ جنوری میں فوج کے سازوسامان سے متعلق بدعنوانی کے اسکینڈل کے انکشاف کے بعد پانچ علاقائی گورنروں اور چار معاون وزرا کو ان کے عہدوں سے برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔حکام میں نائب وزیر دفاع ویاچسلاو شاپووالوف جو مسلح افواج کے لیے لاجسٹک سپورٹ کے ذمہ دار تھے کو برطرف کیا گیا۔ اس کے علاوہ صدارتی انتظامیہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کریلو تیموشینکو اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اولیکسی سائمونینکو کو عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔