روسی وزیر خارجہ

یوکرائنی بحران کے حل کی خاطر بات ہو سکتی ہے، روسی وزیر خارجہ

ماسکو ( عکس آن لائن)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرائنی بحران کے حل کی خاطر امریکا نے ماسکو حکومت کے مطالبات کے بنیادی نکات کا جواب نہیں دیاہے۔ غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس جواب سے کم ازکم یہ تاثر ملا ہے کہ نیٹو اور امریکا مذاکراتی عمل چاہتے ہیں۔ روس کا ایک بنیادی مطالبہ یہ بھی ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں یوکرائن کی شمولیت پر پابندی عائد کر دی جائے۔ تاہم امریکا نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں