یوٹیلیٹی سٹورز

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کے بعد چائے بھی سستی ہوگئی

لاہور( عکس آن لائن) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کے بعد چائے کی قیمتوں میں بھی کمی کردی۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کے مطابق لیپٹن اور سپریم چائے کی قیمتوں میں 60 سے 110 روپے تک کمی کی گئی۔

لیپٹن 800 گرام پیک کی قیمت 2195 سے کم ہو کر 2085 روپے، 430 گرام پیک 1197 کی بجائے 1137 کا ہوگیا، سپریم چائے 900گرام پیک 1792سے کم ہو کر 1732 روپے کا ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں