یوٹیلٹی سٹورز

یوٹیلٹی سٹورز چینی کیساتھ100،200 روپے کی خریداری لازمی قرار

اسلام آباد (عکس آن لائن)یوٹیلیٹی اسٹور زپر چینی کی خریداری کیلئے کچھ اور اشیاء کی خریداری بھی لازمی قرار دے دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عوام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والی چینی خریدنے کیلئے لمبی قطاریں لگانے پر مجبور ہوگئے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی شرائط کے ساتھ تھوڑی مقدار میں مل رہی ہے۔

شہریوں کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر کم وقت کے لیے چینی دستیاب ہے، ساتھ ہی چینی کی خریداری پر شرط رکھی گئی ہے کہ ایک پیکٹ چینی کیلئے 100، 150 روپے کی خریداری لازمی کی جائے۔دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کی شکایت ہے کہ اکثر لوگ ڈھیروں ڈھیر چینی لے جاتے ہیں اور سستی چینی ضرورت مند تک نہیں پہنچتی، اسی لیے اب چینی کے ساتھ100،200 روپے کی خریداری لازمی قرار دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں