لاہور: (عکس آن لائن) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تحت بدھ کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث تحریری اور پریکٹیکل امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزروزمرہ کےامورکی انجام دہی کے لیے کھلی رہے گی۔
ادھر لاہورسمیت پنجاب میں نویں جماعت کے بدھ کو ہونے والے بورڈ امتحانات ملتوی کردئیے گئے، نویں جماعت کے ملتوی ہونے والے امتحان کی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کا آج صوبے بھرمیں سکولز بندرکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، سیکریٹری ہائرایجوکیشن پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری و نجی کالجز بھی آج بند رہیں گے جبکہ سرکاری و نجی یونیورسٹیز بھی بدھ کو بند رہیں ۔