یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی

یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی نے چین کے قومی دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے، چینی صدر

بیجنگ(عکس آن لائن)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یکم ستمبر کو نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے قیام کی 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد کے لئے ایک خط بھیجا اور تمام اساتذہ، طلباء، عملے اور سابق طلباء کو دلی مبارکباد پیش کی۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اپنے تہنیتی خط میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 70 سالوں میں نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی نے بڑی تعداد میں با صلاحیت افراد کو تعلیم و تربیت دی ہے، جدید سائنس اور ٹیکنالوجی میں کئی سنگ میل عبور کیے ہیں، بڑی تعداد میں اہم ہتھیاروں اور سازوسامان کی تحقیق اور ترقی کے نتائج حاصل کیے ہیں، اور چین کے قومی دفاع اور فوج کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے.

شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی اپنے قیام کی 70 ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لے گی اور نئے دور میں چینی فوج کو مضبوط بنانے کے افکار اور فوجی تعلیمی پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کرتے ہوئے فوج کے قیام کے صد سالہ اہداف کی تکمیل اور قومی دفاع اور فوج کو جدید بنانے میں مزید خدمات سرانجام دےگی۔

اپنے قیام کے بعد سے 70سال کے اس عرصے میں ، نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی نے دو لاکھ سے زائد باصلاحیت افراد کو تعلیم و تربیت دی ہے ، اور سپر کمپیوٹنگ اور سیٹلائٹ نیویگیشن جیسے جدید ترین شعبوں میں بھی بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں