قمر جاوید باجوہ

یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائیں، آرمی چیف

راولپنڈی (عکس آن لائن)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں، یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یومِ خواتین پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی خواتین کورونا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے ، خواتین بہت قابل عزت و تکریم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں