تارکین وطن

یونان سے نکالے گئے 37 تارکین وطن کو ترک ساحلی محافظوں نے ڈوبنے سے بچا لیا

انقرہ (عکس آن لائن) ترکی کے سمندری محافظوں نے یونان سے دھکیلے گئے 37 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے ضلع موعلا کے ساحلی قصبے مارماریس کے قریب یونانی ساحلی محافظوں کی طرف سے ترک سمندری حدود میں دھکیلے گئے 37 تارکین وطن ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یشیش اووا کے قریب ترک سمندری حدود میں داخل ہونے والے مذکورہ غیر قانونی تارکین نے ترک ساحلی محافظوں سے مدد طلب کی جس کر فوری کارووائی کرتے ہوئے انہیں ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔ان تارکین وطن کو ضرووری کاروائی کیلئے ضلعی ادارہ برائے ہجرت منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں