بلاول بھٹو زرداری

یومِ ثقافت سندھ ہم آہنگی و بھائے چارے کا پیغام ہے، بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد (عکس آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یومِ ثقافت سندھ ہم آہنگی و بھائے چارے کا پیغام ہے۔ سندھی کلچرل ڈے پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ انڈس سویلائیزیشن عرضِ پاکستان کا تاج ہے،یومِ ثقافتِ سندھ ہم آہنگی و بھائے چارے کا پیغام ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج کا دن نوجوانوں کا دن ہے، جو عظیم ثقافت و تہذیب کے وارث و امین ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ دن وادیِ مہران کی موسیقی و ڈانس جیسے قدیم فنون خواہ لذیذ کھانوں کو نئی جِلا بخشی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہمیں دنیا سے سیکھنا چاہیے کہ انہوں نے اِس طرح کی سرگرمیوں کو اپنی معاشرتی و معاشی نمو کا پلیٹ فارم کیسے بنایا۔ بلاول بھٹو زر داری نے تجویز دی کہ اِس طرح کی سرگرمیوں کو اقوامِ متحدہ کی طرز پر ہر سال ایک نئے نعرے یا تھیم کے تحت منانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ مختلف ثقافتوں، مذاہب، اور رنگ و نسل کے لوگوں کا رواداری و امن کے ساتھ جینے کا نام دورِ جدید ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سندھ سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی عوام خواہ دنیا بھر میں یومِ ثقافتِ منانے والوں کو مبارکباددیتا ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں