یوفون

یوفون نے سپرکارڈ گولڈ کے نام سے اب تک کی سب سے بہترین آفر متعارف کرادی

کراچی (عکس آن لائن) اپنے صارفین میں ڈیٹا کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون نے اپنے صارفین کو سہولت پہنچانے کے لئے 999 روپے مالیت کے سپر کارڈ گولڈ کی پرکشش آفر متعارف کرائی ہے جس کے استعمال کی بدولت صارفین کے لئے یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ وہ اپنے پیاروں سے ہر وقت کسی پریشانی کے بغیر بہترین انداز سے رابطے میں رہیں ۔

سپر کارڈ کی فیملی میں اس نئے اضافے سے صارفین کو مواصلاتی رابطے کی ضروریات میں بہت زیادہ سہولت حاصل ہوگی۔ سپر کارڈ گولڈ کی بدولت صارفین کو 12GBڈیٹا بشمول فیس بک کے لئے 7GB، یوفون سے یوفون اور یوفون سے پی ٹی سی ایل کے لامحدود منٹس اور 300 آف نیٹ منٹس شامل ہیں۔ اس کارڈ کی میعاد 30 روز ہے اور *900#ڈائل کرکے سیلف سروس چینلز سے یہ سہولت حاصل کی جاسکتی ہے ، ڈیجیٹل ذرائع جیسے مائی یوفون ایپ، (www.ufone.com) پر آن لائن پارٹنرز اور کریڈٹ و ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے یہ سہولت استعمال کی جاسکتی ہے ۔

مائی یوفون ایپ اور یوفون ویب سائٹس کے ذریعے کریڈٹ و ڈیبٹ کارڈ سے سبسکرائب کرنے پر صارفین کو 10فیصد کیش بیک بھی ملے گا۔ اس سروس کو حاصل کرنے کے لئے صارفین قریب ترین ریٹیلر ز سے رجوع کرسکتے ہیں ۔ اس آفر کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس میں تمام ٹیکسز شامل ہیں اور سروس کی سبسکرپشن پر کسی قسم کے چارجز نہیں ہیں جس کا مطلب ہے کہ ریٹس کا جائزہ لینے یا بیلنس چیک کرنے پر کوئی جھنجٹ نہیں ۔ موجودہ صارفین کی ضروریات نمٹانے کے لئے کسی بھی قسم کا سپر کارڈ اور سپرکارڈ پلس کے استعمال کرنے والے سپر کارڈ گولڈ کا انتخاب کرسکتے ہیں اور اسی طرح باسہولت انداز سے اپنے وسائل آگے بڑھا سکتے ہیں۔ یہ آفر اپنے صارفین کو ذہنی سکون فراہم کرتی ہے اور اپنے پیاروں کو بالکل بے فکری کے ساتھ صرف 999روپے میں بہترین انداز سے رابطے میں رہنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یوفون کی پچھلی متعارف کردہ سپر کارڈ لائن اپ میں بعض انتہائی کم قیمت کے پیکجز ہیں اور یہ صارفین میں بے انتہا مقبول ہیں۔ سپرکارڈ گولڈ کے ساتھ صارفین دن میں کسی بھی وقت اب بے فکری سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔

اس وقت مارکیٹ میں مختلف اقسام کے سپرکارڈز دستیاب ہیں جن میں منی سپر کارڈ، سپر کارڈ اور سپرکارڈ پلس شامل ہیں۔ تاہم سپر کارڈ گولڈ میں صارفین کی سہولت کے مطابق زیادہ مقدار میں ڈیٹا اور منٹس فراہم کئے جارہے ہیں۔ یہ ٹیلی کام انڈسٹری میں اب تک بہترین آفر ز میں سے ایک ہے۔ لوگوں کے رابطے کی ضروریات پر توجہ دینے کے ساتھ یوفون نے ہمیشہ اپنے صارفین کی خواہشات کو ترجیح دینے کو یقینی بنایا ہے۔ اس نئے کارڈ کے متعارف ہونے کی بدولت اسکی اپنے لوگوں کو بہترین انداز سے خدمات پیش کرنے کے عزم کی توثیق ہوتی ہے اور اسکا اظہار اسکی ٹیگ لائن ‘تم خیریت سے رہو ‘سے واضح ہوتا ہے کیونکہ یوفون کے نزدیک اپنے صارفین کی حفاظت، سیکورٹی اور خوشی سب سے مقدم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں