احسن اقبال

یوسف گیلانی کی اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا،احسن اقبال

لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ یوسف گیلانی کی اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا، پیپلزپارٹی کیلئے سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرکا عہدہ ناگزیر تھا تو نوازشریف کوبتاتے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نیاعظم نذیر تارڑ کی حمایت کا اعلان کیا، 27 سینیٹرز ان کی حمایت کرچکے ہیں۔ پی ڈی ایم کے مقاصد کے ساتھ بیوفائی کرنے والا بڑی قیمت ادا کرے گا۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا معاملہ پی ڈی ایم اجلاس میں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں 72 سال سیچلنے والا میوزیکل چیئرکا کھیل ختم ہو، پی ڈی ایم پاکستان کے 22 کروڑعوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ نیب قومی اداروں کیخلاف بیان پر ایکشن لیسکتا ہے، نیب ایس او پیز کی خلاف ورزی پروزیراعظم کونوٹس جاری کرے۔
خبرنم

اپنا تبصرہ بھیجیں