یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی کی شاہ محمود سے پولیس بدسلوکی کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سے پولیس کی بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ریاستی جبر کا مقابلہ کیا،

ہم کبھی جبر و تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ شاہ محمود قریشی سمیت کسی بھی سیاستدان کیساتھ ایسا برتاؤ قابلِ افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ریاستی جبر کا مقابلہ کیا، ہم کبھی جبر و تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔

پی پی سینیٹر نے کہا کہ شاہ محمود کسی مقدمہ میں مطلوب تھے تو گرفتاری اخلاقی اقدار میں رہتے ہوئے کرنی چاہیے تھی۔انہوں نے زور دیا کہ انتظامیہ شاہ محمود قریشی سے بدسلوکی کا نوٹس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں