انقرہ ( عکس آن لائن)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ وہ یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز چاہتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات یورپی کمیشن کی صدر عرسولا وان ڈیر لیین کے ساتھ کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن ملاقات میں کہی۔انہوں نے یورپی کمیشن کی چیئرپرسن کے ساتھ گفتگو میں مزید کہا کہ وہ ترکی کا مستقبل یورپ میں دیکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین میں شمولیت ترکی کی سیاسی ترجیحات میں شامل ہے۔ایردوآن نے ترکی اور یوروپی یونین کے مابین متوقع اجلاس دوبارہ شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ترک صدر نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی انقرہ کے یورپ کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا صفحہ کھولنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے اس بات کا اشارہ کیا کہ تعلقات میں سب سے پہلا قدم ترک – یورپی معاہدے کوتازہ کرنا ہے۔ فریقین میں یہ معاہدہ 18 مارچ ، 2016 کو طے پایا تھا جس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2021 امیگریشن کے حوالے سے دونوں فریقوں کے درمیان نتیجہ خیز تعاون کا ایک موقع فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ
- برطانوی عوام کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ
- عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں کمی ریکارڈ
- چین کے قومی دن کی تعطیلات کے پہلے پانچ دنوں میں چائنیز مین لینڈ سے تقریباً 10 لاکھ سیاحوں کا ہانگ کانگ کا دورہ
- چین اور شمالی کوریا کے درمیان روایتی دوستی عوام کا مشترکہ اثاثہ ہے ، چینی صدر