جواد ظریف

یورپی یونین کی طرف سے جواد ظریف کو دورہ برسلز کی دعوت

برسلز (عکس آن لائن) یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کو برسلز کے دورے کی دعوت دی ہے۔یورپی یونین کے شعبہ خارجہ تعلقات ’’ ای ای ایس‘‘ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق بوریل نے کل ظریف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی جس میں انہوں نے ایران کی قدس فورسز کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل اور حالیہ دنوں مِں عراق میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔بوریل نے کشیدگی کو کم کرنے اور اعتدال کا روّیہ اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ظریف کے ساتھ ایران کے جوہری سمجھوتے پر بھی بات کی اور کہا ہے کہ سمجھوتہ گلوبل سلامتی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور کوآرڈینٹر کی حیثیت سے میں اس سمجھوتے سے وابستہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں