برسلز(عکس آن لائن) یورپی یونین کی سطح پر کورونا ویکسین پر ایک ویڈیو امدادی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیئر لائن نے بتایا کہ اس اجلاس میں حکومتی اہلکار، دوا ساز کمپنیوں کے عہدیدار اور نجی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
شرکت کرنے والوں میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش بھی شامل ہیں۔ اس دوران امید ہے کہ ساڑھے 7 ارب یورو اکھٹے کر لیے جائیں گے اور یہ رقم ویکسین کی تیاری اور وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے پر خرچ کی جائے گی۔