یورپی یونین

یورپی یونین کا یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں کیلئے پابندیوں کا اعلان

نیویارک(عکس آن لائن)یورپی یونین نے یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں کیلئے پابندیوں کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں کیلئے پابندیوں کا اعلان کر دیا، امریکا اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے بھی روسی صدر کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاس کے مطابق امریکیوں کو ان علاقوں میں سرمایہ کاری یا تجارت سے روک دیا جائے گا۔

صدر بائیڈن روسی اقدام پر جلد نیا حکم نامہ جاری کریں گے۔خیال رہے روس نے دو یوکرینی ریاستوں کی آزادی کو تسلیم کرلیا۔ روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کی دو ریاستوں ڈونسیک اور لوہانسک میں روسی فوج داخل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کے مشرقی علاقوں میں قتل عام مسلسل کئی سالوں سے جاری ہے، یوکرین کو نیٹو کا حصہ بنانے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جاچکا ہے، جس کا مقصد فضائی راہداری کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں