لاہور( عکس آن لائن )وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت ، صنعت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی پلس درجہ 2022ء تک بڑھا دیا ہے۔
ٹویٹر پرایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس توسیع کے بعد پاکستان جی ایس پی پلس کے تحت یورپی یونین میں ترجیحی ٹیرف سے مستفید ہوتا رہے گا ۔مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہاکہ اس اقدام سے پاکستان کا اپنے عوام کو سماجی اور اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کا عزم مزید مضبوط ہوگا ۔انہوں نے تاجروں پرزوردیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی برآمدات میں اضافہ کریں۔